حکومت کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فوجی عدالتیں قائم نہ کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 31 جنوری 2015 12:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حکومت نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں فوجی عدالتین قائم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں فوجی عدالتون کے قیام کے بارے میں میڈیا کی خبروں نے تشویش کی صورتحال پیدا کر دی تھی‘ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے 13 جنوری کو قومی ایکشن پلان بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی آئین میں 21 ویں ترمیم کو اپنائیں گے اور آرمی ایکٹ بھی لاگو کریں گے تاکہ ان علاقوں میں فوجی عدالتیں قائم کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔
تاہم مولانا فضل الرحمٰن نے یہ نہیں بتایا کہ حکومت نے اپنی رائے کیوں بدل لی ہے تاہم یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ان علاقوں کی خصوصی حیثیت (سٹیٹس) کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خصوصی فوجی عدالتیں قائم نہیں کی جا رہیں۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کو کئی قانونی چیلنجز درپیش ہیں اور بیوروکریسی بھی سپیشل ٹربیونل کو آپریشنل کرنے میں سست روی کا شکار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.