تیل اور گیس کے ذخائر ، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ بے نقاب ہوگیا
اتوار 1 فروری 2015 19:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) تیل اور گیس کے حوالے سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ بے نقاب ہو گیا ہے، ملٹی نیشنل اور پاکستانی کمپنیاں اربوں روپے ذخائر فروخت کرکے آمدنی کھاگئی ہیں جس کی دستاویزات میڈیا تک پہنچ گئی ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کم ازکم 10 ملٹی نیشنل اور پاکستانی کمپنیوں نے تیل و گیس کی تلاش کے لیے آزمائشی لائسنس حاصل کیے اور گذشتہ تین سالوں میں 134 ارب روپے کی تیل اور گیس کو غیر قانونی طور پر فروخت کر دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے تیل تلاش کرنے کا لائسنس حاصل کرنیوالی کمپنیوں نے گذشتہ ایک عشرے کے دوران کسی بھی جگہ پر باقاعدہ طورپر کھدائی کا کام شروع نہیں کیا ، پٹرولیم مصنوعات کے شواہد ملنے کے ساتھ ہی معاملات اگلے ہاتھ نمٹادیئے جاتے رہے ۔(جاری ہے)
بتایاگیاہے کہ تیل اور گیس نکالنے کے لیے آزمائشی کنویں بھی فروخت کر دے گئے ہیں جن سے محض دو کمپنیوں نے 40 ارب روپے کما لیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر پر دس سے زائد ملٹی نیشنل اور پاکستانی کمپنیوں کا راج ہے جبکہ یہ کمپنیاں قومی خزانے کے 86 ارب روپے بھی ہڑپ کر چکی ہیں جن کا کوئی حساب موجود نہیں ہے۔میڈیا کے سامنے آنے والی رپورٹ پروزارت پٹرولیم کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ۔
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.