ہم اسلام کی خدمت کریں گے: سعودی فرمانروا،کابینہ کے پہلے ہفتہ وار اجلاس میں مرحوم شاہ کو شاندار خراج عقیدت
پیر 2 فروری 2015 20:38
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ایسی وفادار قوم ترقی اور احترام کے لائق ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوشش کرنا ہمارا نصب العین ہے۔
سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کی جانب سے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو ولی عہد اور ڈپٹی وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو وزیر داخلہ، نائب ولی عہد اور نائب وزیر اعظم دوئم بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے وزراء کی کوششوں کو بھی سراہا۔کابینہ کے اجلاس کے بعد نئے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی 'واس' کو ایک بیان میں کہا کہ خادم الحرمین الشریفین نے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر مملکت کی پالیسیوں کو سابقہ تسلسل سے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔اجلاس کے آغاز شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہ عبداللہ کے انتقال سے نہ صرف ہم بلکہ پوری دنیا ایک ایسے رہنما سے محروم ہو گئی ہے کہ جس نے ساری زندگی اپنے عوام اور ملک کی ترقی کے لئے صرف کی دی۔ انہوں نے اس بات کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا کہ مملکت عربیہ السعودیہ اپنے عزت ماب بانی عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود رحمہ اللہ کے متعین کردہ راستے سے سر مو انحراف نہیں کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.