لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ چھپری فیر وز خیل کے عوام کا خیبر ایجنسی کے متاثرین کے ساتھ واپسی کا مطالبہ

منگل 3 فروری 2015 16:18

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری2015ء) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ چھپری فیر وز خیل کے عوام کا خیبر ایجنسی کے متاثرین کے ساتھ واپسی کا مطالبہ اس حوالے سے ملک مینا باز اور ملک محبوب خان نے ھنگو میں میڈیا کو بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی قوم چھپری فیروز خیل کے علاقہ خیبر ایجنسی کے بونڈری پر واقع ہے اس لئے ہم گورنر کے پی کے ،مرکزی حکومت اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جب خیبر ایجنسی کے متاثرین کے اپنے علاقوں کو واپسی ممکن ہو تو ہمارے چھپری فیروز خیل قوم کو بھی ان کے ساتھ واپس کیا جائے کیونکہ جب خیبر ایجنسی میں امن ہو گا تو ہمارے علاقے میں بھی خود بخود امن قائم ہو گا ہم گزشتہ 7سالوں سے توغ سرائے متاثرین کیمپ میں رہائش پذیر ہیں ہم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔