ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 9دن باقی رہ گئے ‘بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی
بدھ 4 فروری 2015 11:48
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14 فروری کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ شروع ہوگاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق کرکٹ پر آئندہ چار سال جو بھی ٹیم حکمرانی کریگی اس پر انعامات کی بارش ہوگی۔
تمام ٹیموں نے کرکٹ کے بڑے معرکے کیلئے بڑے بڑے خواب سجالئے ہیں۔ 2015ء ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آئی سی سی 48 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دیگا۔ رنر اپ کو 25 لاکھ سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کو سات لاکھ 66 ہزار اور کوارٹر فائنلسٹ کو تین لاکھ 83 ہزار ڈالر ملیں گے ۔ ورلڈ کپ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.