ورلڈکپ : ویوین رچرڈز کے 10پسندیدہ کھلاڑی محمد عرفان بھی پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل
بدھ 4 فروری 2015 14:01
سڈنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) : دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ یعنی ون ڈے ورلڈکپ 14 فروری سے آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں سج رہا ہے جس میں اس کھیل سے جڑے تمام بڑے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور اس موقع پر اس کھیل کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ووین رچرڈز نے میگاایونٹ میں شریک میں اپنے دس پسندیدہ کھلاڑیوں کا انکشاف کردیا ہے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے رچرڈز کے مطابق ان کے دس کھلاڑی ورلڈ کپ پر اثر انداز ہوں گے اور اس فہرست میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو ورلڈ کپ کے دو بہترین فاسٹ بالرز میں چنا ہے۔رچرڈز کے مطابق آسٹریلین پچز پر عرفان پیس اور باؤنس کیساتھ دنیا کے صف اول کے بیٹسمنوں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے کے باعث ان کو آسٹریلیا میں فائدہ ہوگا۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.