2014-15 زکوة فنڈ کی مد میں ایک ارب64 کروڑروپے کی دوسری ششماہی قسط جاری کردی گئی‘ملک ندیم کامران،
ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں فنی تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے ایک ارب 5 کروڑ 22 لاکھ تقسیم کئے جائیں گے، 4595 بچیوں کو شادی گرانٹ ،40 ہزارسے زائد مریضوں کو مفت ادویات کے لئے 6 کروڑ89 لاکھ روپے دئیے گئے ‘ صوبائی وزیر زکوة ملک ندیم کامران کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 4 فروری 2015 20:19
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) صوبائی وزیر زکوةوعشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ زکوة فنڈ کی مختلف مدات میں دوسری ششماہی قسط کے طور پرایک ارب64 کروڑ43 لاکھ35 ہزار5 سوروپے کا جراء کر دیا گیا ہے، پہلی ششماہی قسط کے طور پر مستحقین میں ایک 74 کروڑ 64 لاکھ 47 ہزار5 سو روپے پہلے ہی تقسیم کئے جا چکے ہیں،اس طرح مستحقین کے لئے سال2014-15 کے لئے مختص کردہ 3 ارب 33 کروڑ20 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراء کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر زکوة نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ فنڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے لئے مختص کئے گئے ہیں اور اس مد میں ایک ارب5 کروڑ22لاکھ 18 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس رقم سے صوبہ کے 166 فنی تربیتی کے سنٹرز میں زیر تعلیم 32 ہزار سے زائد مسحتق طلبا وطالبات کو 2500 سور وپے فی کس ماہانہ وظائف دئیے جارے ہیں تاکہ وہ تربیت حاصل کرنے کے بعد باعزت طریقے سے اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل بن سکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.