چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد

جمعہ 3 مئی 2024 21:42

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباددی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خلائی تحقیق نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جس پر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (سپارکو) تعریف کا مستحق ہے۔تاریخی خلائی مشن آئی کیوب قمر پاکستانی سائنسدانوں کی محنت کا عملی ثبوت ہے۔

آج کے تاریخی دن پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔خلا بازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین اس تاریخی تعاون کو سراہتے ہیں۔ سیٹلائٹ مشن کی کامیابی پاکستان کے خلائی مشن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔پاکستان خلا بازی کے شعبے میں ترقی کے مزید منازل طے کرے گا۔

(جاری ہے)

سپارکو سمیت تمام متعلقہ ٹیموں اور طلبا کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

خلائی میدان میں ہمارے سائنسدان انجینئرز اور ہنر مندوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی بھی’آئی کیوب قمر‘ کی چاند پر روانگی پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہآئی کیوب قمر سیٹلائٹ خلائ میں پاکستان کا پہلا قدم ہے۔پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ خلائ میں بھیجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔

پاکستان خلابازی کے شعبے میں مزید منازل طے کرے گا۔ پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔خلائی میدان میں ہمارے سائنسدانوں کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔اگر اچھے مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستانی سائنسدان کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں۔آئی کیوب قمر کی کامیابی پاکستان کی خلائی تحقیق کی صلاحیتوں کو آگے بڑھائے گی۔پاکستانی سائنسدان جدید ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔سائنسدان مزید محنت، لگن اور موثر منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے۔