یہ وقت ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں پر تنقید کا نہیں ‘ تنقید سن کر کھلاڑی کااعتماد مزید کم ہوگا ‘ ظہیر عباس
جمعرات 5 فروری 2015 11:46
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء)ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہاہے کہ یہ وقت ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں پر تنقید کا نہیں ‘ تنقید کر سن کر کھلاڑی کااعتماد مزید کم ہوگا ‘ صرف سپورٹ کر نے کی ضرورت ہے ‘ ٹائم بہت کم ہے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرنی چاہیے ۔ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہاکہ یہ وقت ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں پر تنقید کا نہیں، ہماری ٹیم جس برے طریقے سے ہاری سب کو پتا ہے لیکن تنقید سن کر پلیئرز کا اعتماد مزید کم ہوگا، اس لئے اب انہیں صرف سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پچھلے دونوں میچوں میں کھلاڑیوں نے بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہت غلطیاں کیں، کپتان مصباح الحق نے خود تسلیم کیا کہ کھیل کے تینوں شعبوں میں ہمارا کمبی نیشن اچھا نہیں تاہم اس وقت ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ٹیم میں جو لڑکے منتخب ہوئے ان کے پاس پرفارمنس دینے کا موقع ہے، نیوزی لینڈ کے مقابلے میں آسٹریلیا کی وکٹیں کافی زیادہ تیز ہیں ‘ ٹائم بہت کم ہے، لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی ٹیم تینوں شعبوں میں ہم سے اچھی ہے، لیکن وہ آسٹریلیا میں اپنے تمام میچز ہاری ہوئی ہے، ہمیں اس چیز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیتنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کم بیک کرے گا، اگر ہندوستان کے خلاف پہلا میچ جیت جاتے ہیں تو ہمیں آگے کے چانسز نظر آئیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.