حکمران ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ،دو سالہ دور حکومت میں نااہل حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف سے دو چار کیا ہے ،ملک محمد عامر ڈوگر،
لوڈ شیڈنگ ،بد امنی ، بے روز گاری ، کرپشن ، گیس اور پٹرول کے بحران نے قوم کو پریشان کیا ،ممبر قومی اسمبلی
جمعرات 5 فروری 2015 23:14
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگرنے کہا ہے کہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں دو سالہ دورے حکومت میں نااہل حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف سے دو چار کیا ہے لوڈ شیڈنگ ،بد امنی ، بے روز گاری ، کرپشن ، گیس اور پٹرول کے بحران نے قوم کو پریشان کیا ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے نو جوان سیاسی رہنما بوریوالا ضلع بناؤ تحریک کے کنوینئر بیر سٹر سردار خالد نثار ڈوگر کی طر ف سے انکی رہائش گاہ ڈوگر ہاؤس میں اپنے عزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے شرکاء سے خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالا ت کے تنا ظرمیں اٹھا رہ کروڑ عوام پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو امید کی آخری کرن اور اپنا نجا ت دہندہ سمجھتے ہیں عمران خان ہی ملک کو درپیش بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے نئے پاکستان کی منزل قریب ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی برسر اقتدار آئے تو انہوں نے بھارتی حکمرانوں واج پائی اور نرنندر مودی کو دوست بنایا اور اپنے کاروباری معاملات کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ نرنندر مودی مسلمانوں کا دشمن ہے انہوں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ گجر ات مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کروائے انہوں نے کہا کہ آج کا دن کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا دن ہے کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے 1920سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے 80لاکھ سے زائد بھارتی فوج ان پرمظالم کرکے شہید کر رہی ہے بھارت کی اس درندگی پر اقوام عالم کی خاموشی لمہ فکری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کو ملتان میں کامیاب کرکے جاوید ہاشمی سے پی ٹی آئی سے بے وفائی کرنے کا بدلہ لیا ہے میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور حلقہ کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.