چشتیاں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں
جمعرات 5 فروری 2015 23:20
چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) ملک بھر کی طرح چشتیاں میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ۔ شرکاء ریلی نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات اورنعرے درج تھے ۔اے سی آفس سے نکلنے والی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹرچوہدری ارشد محمود سندھو نے کی ۔ جس میں انجمن تاجران ، ٹی ایم اے چشتیاں ، محکمہ ایجوکیشن ، محکمہ ریونیو ، سول سوسائٹیز اور صحافتی تنظیموں نے شرکت کی۔
ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ٹی ایم اے چشتیاں پہنچی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ارشدمحمود سندھو نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروایا جائے اور ان کو حق خود ارادیت دلوایا جائے اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فی الفور نوٹس لے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.