پاکستان سے میچ میں بھارتی ٹیم پر زیادہ دباوٴ ہوگا، پرساد
ہفتہ 7 فروری 2015 13:35
سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بھارتی بولنگ کوچ وینکٹش پرساد نے ورلڈکپ کی دفاعی مہم کو کامیاب بنانے کیلیے پاکستان کیخلاف فتح کو لازمی قرار دیدیا۔ان کا کہنا ہے کہ گوکہ میچ میں ٹیم پر زیادہ دباؤ ہوگا مگر روایتی حریف کو ابتدائی میچ میں ہرانے سے پلیئرز کا مورال بلند ہو سکتا ہے، اس کا اگلے میچز میں فائدہ ملے گا۔ ایک انٹرویو میں پرساد نے کہا کہ دفاعی چیمپئن ہونے کی وجہ سے 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں پاکستان کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم پر زیادہ دباؤ ہوگا لیکن میگا ایونٹ کے مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا کارنامہ ہمیں مدد فراہم کرسکتا ہے،امید ہے کہ بلو شرٹس ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 6-0 سے فتح کا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پڑوسی ٹیموں کے مابین مقابلہ چاہے جہاں بھی ہو برابری کی سطح پر ہوتا ہے، 15 فروری کو شیڈول میچ کی ٹکٹیں صرف20 منٹ میں فروخت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شائقین کس قدر بے چین ہیں، دونوں اطراف کے عوام کا بے پناہ لگاؤ پلیئرز کو زیادہ دباؤ سے دوچار کردیتا ہے، البتہ اہم بات یہ ہے کہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پلیئر کو راتوں رات شہرت بھی مل جاتی ہے، اس لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی خواہش ہوگی کہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے قومی ہیرو کا اعزاز حاصل کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.