زرعی شعبے مین ترقی کیلئے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی ناگزیر ہے، وسیع و عریض میدان اور اراضی موجود ہیں ، آغا شکیل احمد درانی
ہفتہ 7 فروری 2015 22:26
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ زرعی شعبے مین ترقی کے لئے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی ناگزیر ہے ۔ہمارے پاس وسیع و عریض میدان اور اراضی موجود ہیں لیکن قدرتی پانی ذخیرہ کرنے کی بجائے ندی اور جھیلوں کی نظر ہو کر ضائع ہوتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے زمینداروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹر میر عزیز عمرانی بھی موجود تھے ۔چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ ماضی میں قدرتی پانی کو ذخیرہ کرکے محفوظ بنانے پر خاص توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہم اس وقت پانی کی کمی کا شکار ہیں ۔ اس مقصد کے لئے وفاقی حکومت کی خاص توجہ کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
خضدار اور مضافاتی علاقوں میں پانی کا بیشتر حصہ ذخیرہ نہ ہونے کے باعث ضائع ہوتا ہے ۔
پانی کے ذخیرہ نہ ہونے کے باعث ہم پانی کی کمی اور خشک سالی کا شکار ہیں ۔ ہماری کوشش ہوگی اس اہم ضرورت پر خاص توجہ دیکر علاقے میں زرعی شعبے کو ترقی دیں ۔ منصوبہ بندی کے تحت پورے علاقے سے پانی کی قلت کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہے یہ منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی مدد کے بغیر ناممکن ہے کوشش کریں گے جامعہ دیر پامنصوبہ بنا کر قدرتی پانی کو ذخیرہ کرسکیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.