انجری کے باعث اشانت شرما ورلڈ کپ سے باہر
ہفتہ 7 فروری 2015 22:58
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7فروری۔2015ء)ہندوستانی فاسٹ باؤلر اشانت شرما گھٹنے میں انجری کے باعث 2015 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اشانت آئندہ ہفتے ہندوستان واپس آجائیں گے جبکہ ٹیم کے ساتھ موجود فاسٹ باؤلر موہت شرما کو ان کے متبادل کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
اشانت گزشتہ ایک ماہ سے انجری کے باعث کرکٹ نہیں کھیل پارہے، آخری مرتبہ انہیں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ایک میچ کے لیے سیلیکٹ کیا گیا تھا تاہم وہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔
بعد میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل وہ اس انجری کا شکار ہوگئے تھے۔تاہم بلے باز روہت شرما اور پیسر بھوونیشور کمار کے حوالے سے ہندوستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے۔ دونوں کھلاڑی فٹ ہونے کے بعد کل ہونے والے پریکٹس میچ میں حصہ لے سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.