تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جا رہی ہیں، رانا محمد ارشد
پیر 9 فروری 2015 21:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء ) پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے انفرمیشن کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آ سکیں۔ عوام کو خدمات کی بہترین فراہمی کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام انتہائی ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت محکموں اور اداروں میں جزا اور سزا کا نظام متعارف کرا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے افسروں اور عملے کی بازپرس کرنا ہے۔
یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے سے صوبائی اور ضلع کی سطح پر اہداف کا تعین کیا گیا ہے اور ان اہداف کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں اور محکموں کو انتہائی فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے۔(جاری ہے)
تعلیم اور صحت دو ایسے شعبے ہیں جن کا براہ راست تعلق عوام سے ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان دونوں شعبوں میں بہتری لانے کیلئے مقرر کردہ اہداف کو ہر صورت حاصل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے سے جو ضلع اچھی کارکردگی دکھائے گا وہاں کے متعلقہ انتظامی افسران اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر بازپرس اور احتساب ہوگا کیونکہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا اور نتائج دکھانا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.