متحدہ کا سندھ حکومت میں شمولیت ، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
منگل 10 فروری 2015 10:45
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے بعد سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہے کہ متحدہ نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ، دونوں جماعتیں مل کر سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ آصف زرداری کی درخواست پرمسلم لیگ ق نے پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ مسلم لیگ فنکشنل نے سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی سے اتحاد مسترد کر دیا ہے ۔
میدان سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ۔ کل کے حریف آج کے حلیف آج کے حلیف کل کے حریف سینیٹ الیکشن نے بڑے بڑوں کو سر جوڑ کر بیٹھنے پر مجبور کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا لندن میں ملاقات بامقصد رہی ۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے ان کے موقف کو مثبت انداز میں سنا ، انہوں نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
دونوں جماعتیں سینیٹ انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ بھی لیں گی ، پیپلز پارٹی 7 جبکہ ایم کیو ایم 4 نشستوں پر انتخابات لڑے گی ۔ دوسری طرف آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب میں سینیٹ کا انتخاب مل کر لڑنے اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کی حمایت کی درخواست کی جسے چودھری شجاعت حسین نے قبول کر لیا ، مسلم لیگ ق اب پنجاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی ادھر مسلم لیگ فنکشنل نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے اتحاد مسترد کرتے ہوئے اپنے دو امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فنکشنل لیگ کے رہنماؤں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کر کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی تجویز بھی دی۔ فنکشنل لیگ کا کہنا ہے سینیٹ انتخابات میں ساتھ دینے کے لئے ایم کیو ایم اور ن لیگ سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.