اٹلی ‘ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 27 تارکین وطن شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے

منگل 10 فروری 2015 12:32

اٹلی ‘ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 27 تارکین وطن شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا ..

روم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) سمندر کے راستے اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم سے کم 27 تارکینِ وطن شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لوگ 105 افرادکے اس گروہ میں شامل تھے جنھیں اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے اس وقت بچایا تھا جب یہ ربڑ کی کشتیوں میں سوار اٹلی کے جزیرے لمپاڈوسا سے 160 کلومیٹر دور تھے۔

(جاری ہے)

تارکین وطن نے مشکل میں پھنسنے کے بعد سٹیلائٹ فون کے ذریعے مدد مانگی تھی اس وقت سمندر میں لہریں آٹھ میٹر سے بلند تھیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم تھا۔جزیرے کے طبی افسر پیترو بارتیلو نے کہاکہ دو کشتیوں پر سوار ان تارکینِ وطن نے خشکی تک پہنچنے سے قبل تقریباً 18 گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے۔انہوں نے کہاکہ یہ تمام لوگ بھیگے ہوئے تھے اور تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔یہ لمپا ڈسوا میں تارکینِ وطن کے ساتھ پیش آنے والا پہلا حادثہ نہیں اکتوبر 2013 میں اسی طرح سفر کرنے والے 366 تارکینِ وطن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔واقعہ کے بعد اٹلی نے ریسکیو مشن ترتیب دیا تھا تاہم ایک برس بعد اس میں شامل جہاز منقسم ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :