الخدمت فاوٴنڈیشن کے تشخیصی صحت مراکز بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ،عبدالشکور
منگل 10 فروری 2015 16:41
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں صحت مراکز کام کر رہے ہیں جن کے ذریعے عوام کو صحت کی بہتر ین سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،الخدمت ملک کے طول و عرض میں صحت کی مزید سہولتیں پہنچانے کیلئے پرعزم ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے الخد مت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت گزشتہ روزشعبہ صحت سے متعلق منعقدہ سالانہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے اپنے خطاب میں کیا ۔
اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ صحت کے نیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں محمد افضل نے سال2014کی رپورٹ پیش کی جس میں بتا یا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے سال 2014 میں شعبہ صحت کی مد میں99 کروڑ 85 لاکھ روپے خرچ کیے جس سے مجموعی طور پر69 لاکھ مریضوں نے استفادہ کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر میاں محمد افضل نے بتا یا کہ ا لخدمت شعبہ صحت کے تحت15 میٹرنٹی ہومز، 20 جنرل اسپتال،152کلینکس اور ڈسپنسریاں، 86 ڈائیگنوسٹک سینٹر ز،10 بلڈ بنک اور246 ایمبولنس نے خدمات سر انجام دیں جبکہ تھرپارکر اورسیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں2 541 فری میڈیکل کیمپ بھی منعقد کیے گئے۔
محمد عبد الشکور نے 2014 میں شعبہ صحت کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور شعبے سے منسلک تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت کام کریں اور لوگوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.