شفاف میرٹ کی بنیاد پرضلع بھکرمیں ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز

منگل 10 فروری 2015 20:40

بھکر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں شفاف میرٹ کی بنیاد پرضلع بھکرمیں ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے ڈی سی او /چےئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی محمدزمان وٹوکی زیرنگرانی مردانہ سکولوں کیلئے گریڈ9ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر(ای ایس ای)آرٹس اورایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر(ای ایس ای)سائنس/میتھ کی کیٹگری کیلئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکرمیں انٹرویوکیے گئے۔

اس موقع پرریکروٹمنٹ کمیٹی کے دیگرممبران میں حکومت پنجاب کے نمائندہ محمدفاروق خان نیازی پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج میانوالی اورممبرای ڈی او ایجوکیشن میاں محمداسماعیل،ای ڈی او فنانس حاجی محمداکرم،ڈی ایم او انصرکمال اورڈی ای اوایلیمنٹری چوہدری محمدرضوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

موجودہ کیٹگرزمیں آرٹس کیلئے کل2144امیدواروں نیدرخواستیں گذاری تھیں جن میں سے 326 امیدواروں کی درخواستیں مختلف اعتراضات کے باعث مسترد ہوئیں ان میں تحصیل بھکرسے 872 امیدواروں کی منظور149کی نامنظور،تحصیل کلورکوٹ سے 368 امیدواروں کی منظور58کی نامنظور،تحصیل منکیرہ سے 426 امیدواروں کی منظور61کی نامنظوراورتحصیل دریاخان سے 478 امیدواروں کی منظور68کی نامنظورہوئیں اسی طرح سائنس/میتھ کیٹگری میں تحصیل بھکرسے151امیدواروں کی منطور51کی نا منطور،تحصیل کلورکوٹ سے 45 امیدواروں کی منظور16کی نامنظور،تحصیل منکیرہ سے 57 امیدواروں کی منظور14کی نامنظوراورتحصیل دریاخان سے 64 امیدواروں کی منظور23کی نامنظورہوئیں ۔