فیصل آباد،الطاف حسین کی طرف سے پی ٹی آئی کی خواتین بارے نازیبا کلمات اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے پر آج تحریک انصاف کے کارکن احتجاجی مظاہرہ کرینگے
منگل 10 فروری 2015 22:11
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طرف سے پی ٹی آئی کی خواتین بارے میں نازیبا کلمات اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی اپیل پرآج ( گیارہ فروری )دو بجے ضلع کونسل چوک میں تحریک انصاف کے کارکن احتجاجی مظاہرہ کرینگے، مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میاں فرخ حبیب نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سا نحہ بلدیہ ٹاون میں 259مزدورں کو انتہائی سفاکانہ اور بہیمانہ انداز سے زندہ جلاکر ایم کیو ایم نے انسانیت سوز سلوک کی بد ترین مثال قائم کی ہے۔
ایم کیو ایم کو دہشت گردتنظیم قرار دے کراس پر پابندی لگائی جائے اور اس واقعے کے ذمہ داران بالخصوص الطاف حسین اور ڈاکٹر فاروق ستار،حیدر عباس رضوی،رشید گوڈیل کو گرفتار کرکے ملزموں کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس واقعہ کا کیس ملٹری کورٹ میں چلایاجائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی کو تباہ کرنے میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ قوم الطاف حسین کی دہشت گردی کیخلاف کھڑی ہو ، الطاف حسین کو لیڈر کہنا توہین ہے ،بزدل شخص کبھی لیڈر نہیں بن سکتا،ایم کیو ایم خود کومسلح ونگز اور الطاف حسین سے علیحدہ کرلے، حکومت عمران فاروق قتل کیس کے گواہوں کو برطانیہ کے حوالے کرے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں بھی دہشت گردی ہوئی اس کا کیس بھی ملٹری کورٹ میں چلایا جائے، وزیراعظم سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پر ایکشن لیں،الطاف حسین پر تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا جائے گا، ایم کیوایم کا مسلح ونگ ختم کیے بغیر کراچی سے ٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہوگی،تحریک انصاف فیصل آباد کے زیر اہتمام گیارہ فروری دو بجے ضلع کونسل چوک میں قائد متحد ہ قومی موومنٹ الطاف حسین کی طرف سے پی ٹی آئی خواتین بارے نازیبا کلمات اور سانحہ بلدیہ 280 افراد کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر گرفتار کئے جانے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں پی ٹی آئی ضلع اور تمام تحصیلوں کے کارکنان شرکت کریں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.