بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 10,358,81 ملین ڈالر وطن بھجوائے

منگل 10 فروری 2015 23:04

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2015ء کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 10,358.81 ملین ڈالر وطن بھجوائے جس سے میں14 ء کے اسی عرصہ میں بھجوائی گئی رقم 9,038.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14.6 فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔جنوری 2015 ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات 1,377.14 ملین ڈالر رہیں جو دسمبر 2014 ء کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہیں اور جنوری 2014 ء کے مقابلے میں 10 فیصد بلند ہیں۔

(جاری ہے)

بلحاظ ممالک جنوری 2015 ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 452.81 ملین ڈالر، 246.79 ملین ڈالر، 186.15 ملین ڈالر، 169.44 ملین ڈالر، 160.44 ملین ڈالر اور 65.45 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جنوری 2014ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 393.27 ملین ڈالر، 214.21 ملین ڈالر، 193.09 ملین ڈالر، 169.67 ملین ڈالر، 151.09 ملین ڈالر اور 34.65 ملین ڈالر تھیں۔ جنوری 2015 ء کے دوران ناروے ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 96.06 ملین ڈالر رہیں جبکہ جنوری 2014ء میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 90 ملین ڈالر تھی۔

متعلقہ عنوان :