ورلڈکپ2015: آفریدی ہندوستانی بالادستی ختم کرنے کے لیے پرعزم،
میں جانتا ہوں کہ یہ دونوں ٹیموں اور دنیا بھر سے اسے دیکھنے کے لیے آنے والے پرستاروں کے لیے اہم میچ ہے۔۔ ان میں توقعات بہت زیادہ ہیں تاہم ہم پراعتماد اور اتنی صلاحیت رکھتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو حیران کرسکیں، شاہد خان آفریدی
منگل 10 فروری 2015 23:36
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس حقیقت سے دلبرداشتہ نہیں کہ وہ اب تک ورلڈکپ میں ہندوستان کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران جارح مزاج آل راؤنڈر نے کہا " ہمیشہ ایسا ہوتا ہے جب کوئی چیز پہلی بار ہوتی ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ دونوں ٹیموں اور دنیا بھر سے اسے دیکھنے کے لیے آنے والے پرستاروں کے لیے اہم میچ ہے ، ان میں توقعات بہت زیادہ ہیں تاہم ہم پراعتماد اور اتنی صلاحیت رکھتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو حیران کرسکیں"۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں پریشر کو ہینڈل کرنا جانتی ہیں، ہم نے اسے ایک عام میچ کی طرح کھیلنے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم یہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ہے اور دونوں ٹیمیں جیت سے آغاز کرنے کے لیے بے تاب ہیں تاکہ ٹورنامنٹ میں ہمارا اعتماد بڑھے۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ اربوں افراد اس میچ سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ ہر ایک دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلتے دیکھنا چاہا ہے اور ہم انہیں مایوس نہیں کرسکتے۔
انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اس میچ کے بعد بھی دونوں پڑوسی ممالک آپس میں مزید میچز کھیلیں گے " ہم آپس میں بہت زیادہ نہیں کھیلتے، مجھے توقع ہے کہ ورلڈکپ سے باہر بھی ہمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کا موقع ملے گا"۔اہم کھلاڑیوں کی انجریز اور سعید اجمل کے باہر ہونے کے باوجود آفریدی کو یقین ہے کہ کوئی ٹیم پاکستان کو ہلکا نہیں لے گی " ہم کسی بھی اچھے دن ہر ٹیم کو حیران کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، ہمارے اندر اعتماد ہے کہ ہم بہترین ٹیم ہیں اور ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے"۔آفریدی نے 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو موجودہ اسکواڈ سے زیادہ مضبوط قرار دیا " اس وقت کی ٹیم سنیئرز اور جونیئرز کا امتزاج تھی، آج کی ٹیم میں بھی کچھ باصلاحیت نوجوان شامل ہیں اور ہم ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں"۔خیال رہے کہ یہ آفریدی کا آخری ورلڈکپ ہے جس کے بعد انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.