آئندہ موسم گرما میں گیس کی صورتحال بہتر رہنے کی توقع ہے، خواجہ آصف،
تاپی پر بات چیت خاصی آگے بڑھی ہے، ایران سے پابندیاں اٹھنے کی بھی اْمید ہے جبکہ اپریل سے ایل این جی گیس کی درآمد بھی شروع ہو جائے گی ، انٹرویو
بدھ 11 فروری 2015 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان گیس کی قلت کو دور کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔تاپی پر بات چیت خاصی آگے بڑھی ہے، ایران سے پابندیاں اٹھنے کی بھی اْمید ہے جبکہ اپریل سے ایل این جی گیس کی درآمد بھی شروع ہو جائے گی تو صورت حال اس موسم گرما میں گزشتہ کی نسبت قدرے بہتر ہو گی ۔
غیرملکی نشریاتی ادارہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان گیس کی قلت کو دور کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاپی پر بات چیت ہو رہی ہے اور خاصی آگے بڑھی ہے، اس پر پچھلے کئی سالوں سے بات ہو رہی ہے لیکن اب ”ٹیپی“ (منصوبے کے علاوہ ایران سے پابندیاں اٹھنے کی بھی اْمید ہے۔(جاری ہے)
جبکہ اپریل سے ایل این جی گیس کی درآمد بھی شروع ہو جائے گی تو میری نا چیز رائے میں صورت حال اس موسم گرما میں گزشتہ کی نسبت قدرے بہتر ہو گی ۔
یہ منصوبہ چار ملکوں کے درمیان ہے جس میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ اْس کو ”ٹیپی“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس منصوبے کا تخمینہ سات ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔اس منصوبے کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو روزانہ نو کروڑ مکعب میٹر گیس فراہم کی جائے گی۔امریکہ بھی ٹیپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا آیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.