ورلڈ کپ سے محمد حفیظ کی وطن واپسی معمہ بن گئی
جمعرات 12 فروری 2015 23:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2015ء)ورلڈ کپ سے پہلےان فٹ ہوکر واپس آنے والے اوپنر محمد حفیظ کی وطن واپسی معمہ بن گئی۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں دوہفتے میں فٹ ہوجاتا لیکن ٹور سلیکشن کمیٹی نے ناصر جمشید کو بلا کر مجھے واپس بجھوادیا، ٹیم سے باہر کرنے کا ذمہ دار کون ہے ، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ انجری دو ہفتے میں ٹھیک ہوجانی تھی، ٹور سلیکشن کمیٹی نے متبادل بلانے کا فیصلہ کر لیا، جو ماننا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 فروری کو دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے،جو دو ہفتے کے حساب سے 17 فروری کو فٹ ہوجاتے، یعنی صرف بھارت کا میچ نہیں کھیل پاتے۔ محمد حفیظ کو 6 فروری کو برسبین میں بائیو مکینک ٹیسٹ کے لئے بھی جانا تھا۔ پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے محمد حفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ ملتوی کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.