صحبت پور کے نواحی گاؤں مراد علی کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بچوں کو جنگی تصادم سے دور رکھنے کیلئے ریڈ ہینڈ ڈے منایا گیا

جمعہ 13 فروری 2015 17:39

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) سماجی تنظیم جینڈر اینڈ امپاورمنٹ آرگنائیزیشن اور ٹی ڈی ایچ جرمنی کے اشتراک سے ضلع صحبت پور کے نواحی گاؤں مراد علی کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بچوں کو جنگی تصادم سے دور رکھنے کیلئے ریڈ ہینڈ ڈے منایا گیا تقریب میں ٹی ڈی ایچ جرمنی کے کنٹری ڈائریکٹر عبدالسلام دھاریجو،ضلعی چیئرمین صحبت پور ایڈووکیٹ امجد حسین کھوسہ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محمد سلیم کھوسہ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رفیق احمد کھوسہ،سماجی تنظیم جینڈر اینڈ امپاور منٹ آرگنائیزیشن کے چیف ایگزیکٹو عبدالسلام مگسی ،چیئرمین طارق شہباز کٹوہر سمیت اسکول کے اساتذہ طلبہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ جرمنی کے کنٹری ڈائیریکٹر عبدالسلام دھاریجو،چیئرمین ضلع کونسل صحبت پور ایڈووکیٹ امجد حسین کھوسہ،محمد سلیم کھوسہ ، رفیق احمد کھوسہ ودیگر نے کہا ہے کہ دنیا کے بعض ممالک میں کمسن بچوں کو جنگی فوجی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور بچے جنگی تصادم کے باعث اپنی خداداد صلاحیتوں سے محروم ہوکر رہ جاتے ہیں ٹی ڈی ایچ جرمنی کا مقصد بچوں کو جنگی تصادم سے دور رکھ کر انکو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر اپنی خداداد صلاحیتوں کو ملکی مفاد کیلئے بروئے کار لاسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوڈان سمیت دیگر ممالک میں دیکھا گیا ہے کہ کمسن بچوں کو جنگی تصادم میں بطور ایندھن استعمال کیا جاتا رہا ہے اور انکو تربیت دیکر خودکش بمبار بنایا جاتا رہا ہے والدین اور اساتذہ سمیت سول سوسائٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بچوں کو ایسے تمام سرگرمیوں سے دور رکھا جائے جن سے بچوں کی سوچ پر منفی اثرات مرتب ہوں ۔انہو ں نے کہا کہ سماجی تنظیم جینڈر اینڈ امپاور منٹ اور ٹی ڈی ایچ نے سیلاب زدہ علاقے مراد علی میں بچوں کو معیاری تعلیم کیساتھ درسی کتب اور یونیفارمز بھی دیئے ہیں جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے لوگوں کو روزگار کے ذرائع بھی دیئے ۔

تقریب میں اسکول کے طلبہ اور طالبات نے شہدائے پشاور کی یاد میں ملی نغمے بھی پیش کیے اور بچوں کو جنگی تصادم سے دور رکھنے کیساتھ تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے ٹیبلو بھی پیش کیے اس موقع پر ضلع کونسل صحبت پور کے چیئرمین ایڈووکیٹ امجد حسین کھوسہ ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محمد سلیم کھوسہ اور سینئر صحافی و وائس چیئرمین نیشنل پریس کلب دھنی بخش مگسی نے ٹیبلو ز پیش کرنے والے ننھے منے طلبہ اور طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :