ایم کیو ایم سے ذاتی دشمنی نہیں ، سیاسی اختلاف ہے ، شاہ محمود قریشی ،

جوڈیشل کمیشن پر تحریک انصاف نے بڑی لچک دکھائی لیکن حکومت نے معاملہ آگے نہیں بڑھایا، طاہر القادری کے ساتھ سیاسی سطح پر رابطے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، خصوصی گفتگو

جمعہ 13 فروری 2015 00:02

ایم کیو ایم سے ذاتی دشمنی نہیں ، سیاسی اختلاف ہے ، شاہ محمود قریشی ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے ذاتی دشمنی نہیں بلکہ سیاسی اختلاف ہے ، جوڈیشل کمیشن پر تحریک انصاف نے بڑی لچک دکھائی لیکن حکومت معاملہ آگے نہیں بڑھا رہی ، طاہر القادری کے ساتھ سیاسی سطح پر رابطے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ جمعہ کے روز شاہ محمود قریشی نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری متحدہ قومی موومنٹ سے ذاتی طور پر کوئی بھی دشمنی نہیں ہے لیکن سیاسی اختلاف ضرور ہے سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی کا نام نہیں دیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے انتخابات خراب ہوئے تو اس پر کراچی میں تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں نے آواز اٹھائی لیکن موقف پر کوئی بھی کھڑا نہیں ہوا آج بھی کراچی کے حالات خراب ہیں تو اس کے ذمہ دار کون ہے ؟ اسمبلی کارروائی میں پیپلز پارٹی کے وزراء اور ایم کیو ایم کے اراکین کے درمیان چپقلش ہوتی ہے اور ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوتے ہیں لیکن پھر ووٹ کے دنوں میں ایک ہوجاتے ہیں تو اس پر قوم اب تنگ آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر تحریک انصاف نے قومی مفادات کی خاطر بہت لچک دکھائی لیکن حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے ہم نے ایمانداری سے کوشش کی ہے کہ مذاکرات سے تمام معاملات کو آگے بڑھایا جائے اور ایک آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے لیکن حکومت نے معاملات کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے ساتھ ہمارا سیاسی طور پر کوئی رابطہ نہیں ہوا اور عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان سیاسی رابطوں کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔(