امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

پیر 16 فروری 2015 11:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء ) بوسٹن سمیت کئی شہروں میں تاریخ کی شدید ترین برفباری کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ایئرپورٹ اور سڑکیں بند ہونے سے علاقے میں سفر کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال درجہ حرارت معمول سے 30 ڈگری کم ہے۔ طوفان کے باعث اب تک 6 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :