حکومت نے پولیو جیسی موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، نادر چٹھہ
پیر 16 فروری 2015 15:57
جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو جیسی موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے انسداد پولیو مہم کاسلسلہ جاری ہے لہٰذا محکمہ صحت کے حکام دیگر محکموں کے تعاون سے حالیہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں۔یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر16تا 18فروری(تین روزہ) انسدادپولیو مہم کا آغاز کر تے ہوئے جاری کیں۔
اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار علی،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال اور دیگر ڈاکٹرز اور ماتحت عملہ بھی موجود تھا۔(جاری ہے)
محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے بتایا کہ انسدادپولیو مہم کے حوالہ سے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور اس مہم کو محکمہ صحت پورے قومی جذبہ کے ساتھ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔
ڈی سی اونادر چٹھہ نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور دیگر عملہ بھرپور قومی جذبہ کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ''صحت مند پنجاب''کے ویژن کی روشنی میں ہر فرد کو صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچانا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اورحالیہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو ضلعی انتظامیہ و پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی بھرپور سپورٹ اور معاونت حاصل رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.