نقد آور فصلوں کی قیمتوں میں اضافے سے پھلوں کی پیداوار میں کمی ہوگئی

پیر 16 فروری 2015 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) نقد آور فصلوں کی قیمتوں میں پرکشش اضافے کے باعث پھلوں کی پیداوار کم ہوگئی۔ وزارت خوراک نے کہا ہے کہ 4 سال کے دوران آم، کیلے اور دیگر پھلوں کی پیداوار میں 70 لاکھ ٹن کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

وزارت خوارک کے مطابق گندم، چاول اور گنے کی زائد قیمت کے بعد ان فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، تاہم پھلوں کی پیداوار کم ہوگئی، وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ ان فصلوں کا کسانوں کو زیادہ معاوضہ ملتا ہے، جس کے حصول کے لئے کاشت کار بڑی اور اہم فصلوں کی کاشت کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے ملک بھر میں آم، کیلا، امرود اور کھجور سمیت کئی فصلوں کی پیداوار کم ہوگئی، مالی سال 2009سے 2013ء تک اہم پھلوں کی مجموعی پیداوار میں 70 لاکھ میٹرک ٹن کمی آئی۔

پاکستان ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گندم، چاول، کپاس اور گنے جیسی اہم فصلوں کی کاشت کے باعث پھلوں کی کاشت میں کمی آئی۔ کیونکہ ان کی کاشت سے زیادہ آمدنی حآصل ہوتی ہے۔