فیلڈنگ کوچ کی کھلاڑیوں سے تلخ کلامی، استعفے کی پیشکش
منگل 17 فروری 2015 22:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی کے بعد ان سے تعاون کرنے سے انکار کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فیلڈنگ کوچ نے ہندوستان کے خلاف ناقص فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم فیلڈنگ ناقص رہی تھی جہاں عمر اکمل نے اسٹمپس کے پیچھے ایک آسان کیچ کو ڈراپ کردیا جس کے بعد ویرات کوہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
اس کے علاوہ آؤٹ فیلڈ میں بھی کم از کم دو ممکنہ کیچ ڈراپ کیے گئے جس کے باعث ہندوستان 300 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔(جاری ہے)
پاکستان جواب میں صرف 224 رنز ہی بنا پایا اور یوں گرین شرٹس کو میچ میں 76 رنز سے شکست ہوئی اور ہندوستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں چھٹی مرتبہ ہارنے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔ ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی گرانٹ لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی شکایت چیئرمین پی سی بی سےکردی ہے جس پر شہریارخان نے معاملے کی تحقیقات اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی صورت میں چیئرمین کو استعفے کی بھی پیشکش کی ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.