کرفیو جرمانے کے نام پرشاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بدنام کیا گیا، سرفراز نواز
بدھ 18 فروری 2015 13:01
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء)سابق پاکستانی فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز نے قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانہ عائد کر کے شاہد آفریدی سمیت آٹھوں کھلاڑیوں کو بدنام کیا گیا جس سے بھارت کے خلاف میچ میں ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔
(جاری ہے)
سابق فاسٹ باوٴلر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ عائد کیے جانے سے کھلاڑی اپ سیٹ تھے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف 100 فیصد کارکردگی نہ دکھا سکے۔
سرفراز نے کہا کہ شاہد آفریدی قوم کے ہیرو ہیں، انہیں جرمانہ لگا کر اخبارات میں بدنام کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بات 300 ڈالرز کی نہیں بلکہ عزت کی ہے اور اسی وجہ سے احمد شہزاد اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی اپنی بدنامی پر ناخوش نظر آئے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ یونس کو بھارت کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ ایک تو وہ فارم میں نہیں اور دوسرا انہیں ان کے نمبر پر نہیں کھلایا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.