امریکہ نے اتحا دی مما لک کو اسلحہ بردارڈرون طیارے فروخت کر نے کی اجازت دے دی
خریدار ملک کو ڈرونز کو غیرقانونی فضائی نگرانی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، امر یکی محکمہ خارجہ اٹلی ، ترکی اور خلیج فارس کے ممالک نے امریکا سے اسلحہ بردار ڈرونز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی
بدھ 18 فروری 2015 13:08
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) امریکا نے ڈرون طیاروں کی فروخت سے متعلق قوانین نرم کردیے ہیں۔جس کے تحت امریکی کمپنیوں کو اسلحہ سے لیس جاسوس طیارے برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ڈرون طیاروں کی فروخت سے متعلق قوانین میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسلحے سے لیس فوجی اور کمرشل ڈرونز فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نئے قوانین کے مطابق لین دین صرف سرکاری سطح پر ہی ہوگی، درآمد کرنے والے ممالک کو ان ڈرونز کے استعمال سے متعلق کچھ شرائط پر عمل کی یقین دہانی کرانا ہوگی ، جن میں ملکی دفاع کے علاوہ عالمی قوانین کی پاسداری پر عمل بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ ان ڈرونز کو مقامی افراد کی غیر قانونی نگرانی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔(جاری ہے)
ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا ان ڈرون طیاروں کی نگرانی کرے گا۔
اور فی الحال اہل ممالک کی کوئی فہرست مرتب نہیں کی گئی۔امریکی اخبار کے مطابق اٹلی اور ترکی کے علاوہ خلیج فارس کے ممالک امریکا سے اسلحہ بردار ڈرونز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تاہم امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ان درخواستوں پر غور کیا جائے گا،امریکا نے اب تک صرف اپنے قریبی اتحادی برطانیہ کو یہ ڈرونز فروخت کیے ہیں۔ نئی پالیسی میں ڈرونز کے استعمال کے اصول بھی واضح کئے گئے ہیں۔ جسکے مطابق خریدار ملک کو ڈرونز کو غیرقانونی فضائی نگرانی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ خریدار ڈرونز کو اپنے عوام کے خلاف غیر قانونی طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے۔ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خریدار ملک کو اس بات کی ضمانت دینا ہو گی کہ ڈرونز کا استعمال بین الاقوامی قوانین کے تحت کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.