انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات نگران سیٹ اپ کے خلاف ہونی چاہیے ‘رحمن ملک

بدھ 18 فروری 2015 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء)سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات دو ہزارتیرہ میں دھاندلی کی تحقیقات نگران سیٹ اپ کے خلاف ہونی چاہیں تاکہ پتہ چلے کیا واقعی نگران سیٹ اپ نے کسی جماعت کو سپورٹ کیا تھا جوڈیشل کمیشن پر حکومت پیچھے نہیں ہٹ رہی۔اسلام آباد میں واٹر ریسرچ کونسل تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہ اکہ مسلم لیگ (ن )کے خلاف دھاندلی کی تحقیقات سے کچھ نہیں ملے گا اگر دھاندلی ہوئی ہے تو تحقیقات نگران سیٹ اپ کے خلاف ہونی چاہیں تاکہ نگران سیٹ اپ کا کردار سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام احسن اقدام ہے، جس سے دہشتگردی کے خاتمے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔رحمن ملک نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل پاکستان اور افغانستان کو ملکر کرنا چاہیے اورافغان حکومت کو افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پاکستان کی مدد کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے صدر سے اپیل ہے کہ فضل اللہ ہمارے حوالے کریں دہشت گردی کے خلاف افغانستان پر دباو دالنا ضروری ہے دہشت گردوں کے خلاف متحد کاروائی نہ ہوئی تو یہ آگ ان کے گھر کو بھی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذولفقار مرزا میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ میری مسکراہٹ کو سمجھتے ہیں۔ میرا ظرف اتنا کم نہیں کہ منہ بولی بہن کے میاں کو کچھ کہوں ،ہارس ٹریڈنگ کو کوئی پسند نہیں کرتا۔