یونس، عمر اکمل کی سکواڈ سے چھٹی، ناصر جمشید، سرفراز کو موقع دینے کا فیصلہ
بدھ 18 فروری 2015 17:14
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاگیا، یونس خان اور عمر اکمل کی جگہ سرفراز احمد اور ناصر جمشید کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دیا جائے گا۔ نجی اخبار کے مطابق منگل کو پریکٹس سیشن کے بعد ٹیم انتظامیہ کا طویل اجلاس ہوا جس میں آئندہ میچز بالخصوص ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کی حکمت عملی طے کی گئی۔
باہمی ٹیم نے کرائسٹ چرچ مشاورت کے بعد ٹم میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق یونس خان اور عمر اکمل کی جگہ سرفراز احمد اور ناصر جمشید کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دیا جائے گا۔ قومی ٹیم باقی میچز ریگولر سکٹ کیپر کے ساتھ کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے کراسٹ چرچ میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے، گرین شرٹس نے کرائسٹ چرچ میں ڈیرے، کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس کی، اگلے میچز میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہے، ورلڈ کپ کے پہلے معرکہ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے، قومی کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ میں پہلے پریکٹس سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی، گرین شرٹس کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہفتے کو شیڈول ہے یوں کھلاڑیوں کو چار روز میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.