پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے 54 اسسٹنٹ ترقی پا کر سپرنٹنڈنٹ بن گئے‘نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 18 فروری 2015 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے سیکرٹریٹ کے 54 اسسٹنٹس کو بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی دے دی گئی حکومت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا - سیکرٹریٹ میں آج خوشی کا سماں رہا اور ملازمین ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے۔یاد رہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب سے سپرنٹنڈنٹس کی 60 نئی سیٹیں منظوری کروائی تھیں تاکہ ملازمین کا پرموشن چینل بہتر کیا جا سکے ۔

ترقی پانے والوں میں ذوالفقار علی ، مسعود احمد ، غلام حسین بھٹی ، محمد فاضل ، نعیم گل ، محمد اشفاق، محمد رفیق شاکر ، محمد اسلم ، اصغر علی ، محمد اکرم اعوان ، محمد اشفاق ، جاوید احمد ملک ، محمد صدیق ، محمد باسط خلجی ، جاوید حسین ، محمد یوسف ، سید حیدر علی شاہ ، امت الحفیظ ، محمد عاشق ، بہار علی ، محمد ریاض ، محمد اسلم محمد ایوب ، انتظار علی ، محمد رشید ، محمد ارشد کھوکھر ، سید سہیل احمد ، محمد اسلم ، محمد فاروق بٹ ، سعید احمد ، محمد خلیل، ملک محمد سرور ، امجد علی، فاروق حسین سیفی ، محمد عرفان قریشی ، اعجاز احمد صابر ، آصف کریم قریشی ، خالد احمد ، نورالاسلام ، مختار احمد ،اصغر علی ، عبدالرشید ، ملک میاں محمد اعوان ، مشتاق احمد ، محمد بشیر اعوان ، اختر جاوید خاں ، سید فرخ عباس ، عبدالحمید ، محسن عظیم ، ملک اعجاز احمد ، جعفر حسین ظفر ، فاروق احمد رانا ، عبدالتظمین اور عبدالوکیل فاروقی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے اسسٹنٹس کو بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی دی گئی ہے ۔ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکبادیں دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :