پاکستان کو چھوٹی ٹیموں سے سبق لینا چاہیے، عامر سہیل
جمعرات 19 فروری 2015 12:00
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ناقص کاکردگی کے باوجود لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں موقع دینا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں زیادہ تر دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ عام طور پر لیگ اسپنرز کو زیادہ اچھا نہیں کھیل پاتے۔
میچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ماضی میں کرائسٹ چرچ میں کارکردگی اچھی رہی ہے، کیوریٹرز کی کوشش ہوگی کہ ایسی وکٹ بنائی جائے کہ میچ کا فیصلہ ٹاس پر نہ ہو۔(جاری ہے)
سابق کپتان نے کہاکہ کرکٹ اسپیشلسٹ کا گیم ہے، آخری موقع پر تبدیلیاں کرنا درست نہیں اگر ریپوٹیشن پر ہی کھلانا ہے تو میانداد کو سلیکٹ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے اپنے بیٹنگ آرڈر کو درست کرنا ہوگا، ٹیم کو چھوٹی ٹیموں سے سبق لینا چاہیے۔
عامر سہیل نے کہا کہ غلط موقع پر کیمپ لگانے کے باعث متعدد کھلاڑیوں کو انجریز ہوئیں۔وسیم اکرم کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے ٹیم کی مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا پر عامر سہیل نے کہا کہ انہیں پی سی بی کی پاکستان میں مدد کرنی چاہیے، ایک ہفتے ٹیم کے ساتھ رہنے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.