شاہینوں نے کرائسٹ چرچ میں ساڑھے چار گھنٹے کی سخت ترین پریکٹس کی
جمعرات 19 فروری 2015 17:28
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء)قومی کرکٹ ٹیم بھارت کیخلاف شکست کوبھلا کر اگلے میچز میں کم بیک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔گذشتہ روز کرائسٹ چرچ میں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرنگرانی ساڑھے چار گھنٹے سخت ٹریننگ کی۔قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے پہلے میچ میں شکست کو بھلاکر اگلے میچزجیتنے کیلئے پرعزم ہے۔ جس کیلئے کھلاڑی جی جان سے پریکٹس کررہے ہیں۔
گذشتہ روز کوچز کی زیرنگرانی ٹیم کے تمام ممبرز نے ساڑھے چار گھنٹے سخت ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں کو تازہ دم کرنے کیلئے وکٹوریہ اسکوائر لے جایا گیا جہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فین زون قائم کیا گیا ہے۔پہلے ہی نیوزی لینڈ میں بڑے پیمانے پر فین زون میں پاکستانی ٹیم کی آمد کی تشہیر کرتے ہوئے شائقین کو مدعو کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
جس کی وجہ سے تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر جمع تھی۔
وہاں پر روایتی ٹرام کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے ٹرام کی سواری بھی کی۔ اس موقع پر کمسن پرستاروں نے پلیئرزکا حوصلہ بڑھایا۔وہاں موجود شائقین نے ملی نغمے گائے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویربنوائیں۔ اور بیٹس پر آٹو گرافس لئے۔کرائسٹ چرچ سٹی کونسل کی جانب سے پاکستان ٹیم کا آفیشل طور پر قدیم ماوٴری انداز میں استقبال کیا گیا۔تازہ دم کھلاڑیوں نے اس کے بعد طویل ٹریننگ سیشن میں بولنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کی۔کوچز نے انفرادی طور پربھی پلیئرز کو مشقیں کرائیں اور ان کی معمولی خامیوں کو دور کرنے پر خاص توجہ دی گئی۔ وڈیوز کے ذریعے حریف ٹیم کی مثبت اورمنفی پہلووں سے بی آگاہی دی گئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.