ہنگو میں خودکشی کے دو الگ الگ واقعات،ایک نوجوان جان بحق جبکہ ایک لیوی اہلکار زخمی

جمعرات 19 فروری 2015 17:39

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) ہنگو میں خودکشی کے دو الگ الگ واقعات،ایک نوجوان جان بحق جبکہ ایک لیوی اہلکار زخمی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہنگو پولیس نے بتایا کہ جمعرات کے روز اعلیٰ الصبح ہنگوڈپٹی کمشنر آفس کے باہر ڈیوٹی پر مامور لیوی اہلکار ناصر خان ولد محمد سلام سکنہ چھپری وزیران نے نا معلوم وجوہات کے بناء پر اپنی ہی بندوق سے خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا زخمی لیوی اہلکار کو فور طور پر ہنگو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوسرے واقع میں ہنگو کے علاقے توغ سرائے میں ایک نوجوان محمد اویس ولداسلام الدین نے نا معلوم وجوہات کے بناء پر گھر کے اندر رسی کو اپنے گلے میں ڈال کر خود کشی کر لی ہنگو پولیس نے دونوں واقعات کے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :