پشاور،صحت کااتحاد پروگرام ،پہلے مرحلے میں 46لاکھ سے زائد بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے
جمعرات 19 فروری 2015 18:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) خیبر پختونخوا میں بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے لئے جاری" صحت کااتحاد پروگرام "کے پہلے مرحلے میں صوبے کے پچیس اضلاع میں مجموعی طور پر تقریبا 46لاکھ تیس ہزار بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو مقررہ ہدف کا تقریبا 90فیصد بنتاہے جبکہ باقی ماندہ ہدف کے حصول کیلئے بھی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنراور محکمہ صحت کے ضلعی افسران کو خصوصی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
اگلے چند دنوں میں باقی ماندہ دس فیصد ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ یہ دس فیصد کی تعداد اُن بچوں پر مشتمل ہے جو مہم کے دوراں اپنے گھروں یا مقررہ جہگوں پر موجود نہیں تھے ۔ تفصیلا ت کے مطابق تین دنوں پر محیط اس پہلے راونڈ کے دوراں ضلع ایبٹ آباد میں 178,043 بنوں میں 160,515 بٹگرام میں 81535 بونیر میں 182,346 چارسدہ میں 243,162چترال میں 16,559ڈی آئی خان میں 277,110 لوئر دیر میں259,782اپردیر میں 180,101 ہنگو میں106,709ہری پور میں179,815 کرک میں 120,821 کوہاٹ میں130,741کوہستان میں49,418 لکی مروت میں149,483ملاکنڈ میں115,809مانسہرہ میں 238,361 مردان میں354,782نوشہرہ میں251,260پشاور میں 667,690شانگلہ میں152,134صوابی میں156,972سوات میں304,099 اور ٹانک میں 70,894 بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ مواصلاتی نظا م میں خرابی کی وجہ سے ضلع تور غر سے حتمی رپورٹ ابھی تک مو صول نہیں ہوئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.