دہشت گردی اسلام کے خلاف پروپیگینڈا ہے ، مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں : باراک اوباما
جمعرات 19 فروری 2015 21:49
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19فروری۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسلام میں شدت پسندی کی گنجائش نہیں ہے جبکہ مسلمان ہی دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انتہاءپسندی کی روک تھام کے لیے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جبکہ مسلمان ہی دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔
دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی امداد سب سے برا خطرہ ہے جبکہ عرب اقوام سمیت پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بچوں کا قتل عام کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ان کی سازشوں کا جواب متحد ہو کر دینا ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کا تعاون چاہتے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
جبکہ عالمی طاقتیں تعلیم کو عام کرنے کے لیے بھی ان کا ساتھ دیں۔باراک اوباما کا کہنا تھا کہ صرف تعلیم کے ذریعے ہی دہشت گردی سے اپنی اگلی نسل کو پاک رکھا جا سکتا ہے۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2012 ءسے طالبان سے مذاکرات نہیں ہوئے جبکہ طالبان سے براہ راست بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.