ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم تینوں شعبوں میں ناکام رہی،ٹیم مشکل صورتحال سے گزررہی ہے، شکست سے ٹیم میں اختلافات کا تاثر نہ لیا جائے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی پریس کانفرنس
ہفتہ 21 فروری 2015 14:10
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی بدترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی عادت ڈالنی ہوگی، آج کے میچ میں صرف بولنگ بیٹنگ ہی نہیں ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں ناکام رہی۔ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد، منہ اور گردن لٹکائے ہمیشہ کی طرح کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں پھر ناکامیوں کا اعتراف کر ڈالا۔
کئی چبھتے سوالوں کے جوابات میں کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی کھیل کے بجائے اجتماعی کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم پہلے10 اوورز میں شدید دباوٴ کا شکار ہوئی، ہمیں اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنا ہوگا، غلطیوں سے سبق سیکھنے کی عادت ڈالنی ہوگی، پاکستان کیلئے ہر میچ میں کامیابی لازمی ہے۔(جاری ہے)
بدترین شکست پر کسی کو موردہ الزام ٹھہرائے جانے کے بجائے کپتان کا کہنا تھا کہ شکست کا الزام کسی کو نہیں دینا چاہتا، انفرادی کارکردگی پر میچز نہیں جیتے جاتے، آج ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں ناکام رہی، بیٹس مین نئی گیند کے ساتھ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے، کارکردگی میں بہتری کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، اچھی کارکردگی دکھا کر ہی موجودہ صورت حال سے نکل سکتے ہیں۔
مصباح الحق نے کہاکہ ورلڈکپ میں ٹیم مشکل صورتحال سے گزررہی ہے، ا ٓگے بڑھنے کا راستہ دشوارہوگیا، شکست سے یہ تاثر نہیں لیا جائے کہ ٹیم اختلافات کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ صہیب مقصود اور عمر اکمل نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ہمیں اگر ورلڈ کپ میں آگے جانا ہے تو انفرادی کھیل کے بجائے ٹیم بن کر کھیلنا ہوگا اور اگلے میچز جیتنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پہلے بھی مشکلات سے گزر کر میچز جیتی اور اب بھی یہ صلاحیت رکھتی ہے، ٹیم کو فتح کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں اپنی حکمت عملی پر دوبارہ سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.