جھوٹا ڈھونگ رچا کر کشتی کو جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے افسر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان
کے لوشالی کیخلاف فل اسکیل تحقیقات کا آغاز ہو چکا ‘ قصور وار ثابت ہونے پر کورٹ مارشل ہو سکتا ہے ‘ذرائع
ہفتہ 21 فروری 2015 15:03
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پاکستانی کشتی میں دہشت گردوں کی موجودگی کا جھوٹا ڈھونگ رچا کر اسے جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے افسر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کشتی جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی نے وزیر دفاع منو ہر پاریکر سے ملاقات میں معافی مانگی تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں معافی نہیں ملی۔
کے لوشالی کیخلاف فل اسکیل تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے جس میں قصور وار ثابت ہونے پر ان کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو بھارت کی کوسٹ گارڈ نے ایک کشتی کو جلانے کا ڈرامہ رچا کر الزام عائد کیا کہ اس میں دہشت گرد موجود تھے جو پاکستان سے بھارت میں داخل ہورہے تھے ‘ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.