سینٹ انتخابات کیلئے ہونیوالی ہارس ٹریڈنگ نہ روکی گئی تو سارا انتخابی عمل ہی متنازعہ ہوجائیگا ‘ پاکستان جمہوری اتحاد
پیر 23 فروری 2015 16:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے ہونیوالی ہارس ٹریڈنگ نہ روکی گئی تو سارا انتخابی عمل ہی متنازعہ ہوجائیگا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ آفیسرز کو لکھا گیا خط بھی شکوک وشبہات کو جنم دے رہا ہے۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات بہت بڑافراڈ تھے جن میں عوام کے حق رائے دہی پر سرعام ڈاکہ زنی کی گئی ،جعلی ووٹوں سے بھرے ہوئے بیلٹ باکس سرکاری سرپرستی میں ریٹرننگ آفیسرز تک پہنچائے گئے۔
انہوں نے کہا موجودہ چیف الیکشن کمشنرپر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں اور حق رائے دہی خفیہ بیلٹ کی بجائے شو آف ہینڈ سے کروائی جائے،جس طرح عدلیہ نے اپنی آزادی کیلئے موٴثر تحریک چلائی ہے اسطرح الیکشن کمیشن کو بھی اپنی آزاد حیثیت منوانا ہوگی،ہم الیکشن کمیشن کی آزادی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھانے کو تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.