افغانستان میں 33شدت پسند ہلاک، کئی زخمی،
30طالبان شدت پسندوں کا ہتھیار ڈال کر حکومت کے امن مشن میں شامل ہونے کا اعلان
پیر 23 فروری 2015 21:59
کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) افغانستان میں فورسز کی ملک کے مختلف حصوں میں آپریشنز میں33شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب تقریباً30طالبان شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر حکومت کے امن مشن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس نے نیشنل آرمی کے تعاون سے ملک کے مختلف صوبوں ٹکھر،کنڈز،بدخشاں،سرپل،قندھار،زابل،یوزرگان، میدان،وردک،غزنی،پکتیا،ہرات اور فارح میں آپریشنز کرکے پچھلے24گھنٹوں میں33شدت پسند ہلاک کردئیے ہیں جبکہ 3شدت پسند زخمی اور7کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع میں پیر کے روز 2طالبان کمانڈروں عیدی محمد اور عبدالکبیر سمیت9افغان طالبان نے ہتھیار ڈال کر حکومت کی امن اور مفاہمت قائم کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق جنگجوؤں نے پانچ اے کے سیون رائفلز،ایک راکٹ لانچر اور بڑی مقدار میں اسلحہ صوبائی پولیس کے حوالے کردیا۔اس سے پہلے اتوار کو اسی ضلع میں افغان طالبان کمانڈر صفی اللہ اپنے18ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر حکومت کے امن مشن میں شامل ہونے کا اعلان کرچکے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.