رسول کی شان میں گستاخی بدترین دہشت گردی ہے ،عالم اسلام بیک آواز ہوکر ہی اس کا مقابلہ کر سکتا ہے‘سراج الحق
پیر 23 فروری 2015 22:59
لاہو ر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مکہ مکرمہ میں منعقدہ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی بدترین دہشت گردی ہے، عالم اسلام بیک آواز ہوکر ہی اس کا مقابلہ کر سکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ کی پیروی کر کے ہی دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی کسی جسارت کا راستہ روکنے کیلئے تمام مسلمان حکمرانوں کو مشترکہ اور سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔سراج الحق نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے اجتماعی مسائل ہیں ۔ فلسطین اور کشمیر میں دو کروڑ سے زائد مسلمان یہود و ہنود کے ظالمانہ قبضے میں ہیں ۔(جاری ہے)
نصف صدی سے زائد عرصہ سے ان مسلم علاقوں کو اسلحہ کے زور پر غلام بنایا گیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ عالم اسلام ان اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائے تاکہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو اسرائیل اور بھارت کی غلامی سے نجات دلائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک کے قائدین پر حسینہ واجد کے حکومتی مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں مسلم حکمرانوں کو ان مظالم کے خلاف بھی آواز بلند کرنا اور حسینہ واجد حکومت کے مظالم کے سد باب کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.