حکومت شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی ممکنہ سرگرمیوں اور کارروائیوں سے غافل نہیں ، سیکرٹری خارجہ ،
تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ، کمیٹی کو بریفنگ ، دنیا بھر میں دولت اسلامیہ کی شدت پسندانہ کارروائیوں کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،اعزاز احمد چوہدری
پیر 23 فروری 2015 23:10
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی ممکنہ سرگرمیوں اور کارروائیوں سے غافل نہیں تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔انھوں نے یہ بات پیر کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں خارجہ امور سے متعلق ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
اعزاز چوہدری نے کہاکہ پاکستانی عوام کی داعش کے ساتھ نہ تو نظریاتی اور نہ ہی جغرافیائی وابستگی ہے تاہم دنیا بھر میں دولت اسلامیہ کی شدت پسندانہ کارروائیوں کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں کچھ کالعدم تنظیموں کے ارکان دولتِ اسلامیہ کے ساتھ روابط کا دعویٰ کر رہے ہیں اور سکیورٹی اور خفیہ ادارے ایسی کالعدم تنظیموں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.