شیخوپورہ میں زہریلا مشروب پینے سے 2 بچیاں جاں بحق

منگل 24 فروری 2015 11:06

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء): شیخوپورہ میں زہریلا مشروب پینے سے 2 بچیاں جاں بحق ہو گئی ہیں جب کہ ایک بہن کی حالت تشویشناک ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم پولیس نے بچیوں کے والد کو حراست میں لے لیا ہے. جعلی مشروب پینے سے جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 8 سالہ عطیہ اور 7 سالہ نور فاطمہ شامل ہیں. جبکہ ان کی تیسری بہن کی حالت تشویشناک ہو نے کے باعث اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.