ڈھاکہ: کرکٹ شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم سے محبت کا ثبوت دے دیا، رمیز راجہ کے خلاف سراپااحتجاج، پتلا تک نذر آتش
منگل 24 فروری 2015 16:40
ڈھاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری2015ء) : کرکٹ کے شائقین جہاں پاکستان میں غم و غصے کا شکار ہیں وہیں بنگلہ دیش کے کرکٹ شائیقین میں بھی غم و غصے کی سی فجا لہرا گئی ہے، لیکن وہاں معاملہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس پر برہمی کا نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے حق میں ہے، پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹز رمیز راجہ نے بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین ہونے والے میچ میں بطور کمنٹیٹر شرکت کی جس میں انہوں نے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں کھیل کی ترقی کے حوالے سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی کردار کشی بھی کی ، جس پر بنگلہ دیش کی عوام غصے سے آگ بگولا ہو گئی اور رمیز راجہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں رمیز راجہ کے پتلوں کو بھی نذر آتش کیا گیا. مظاہرین کا کہنا تھا کہ میچ میں کمنٹری کے دوران رمیز راجہ نے افغانستانی ٹیم کی ضرورت سے زیادہ حمایت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کی تضحیک کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ تضحیک کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے، کمنٹری میں کھلاڑیوں کے نام بگاڑے جانے پر بھی بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ان کا کہنا تھا کہ ہم رمیز راجہ کے اس اقدام کے خلاف ہیں اور سخت ناراض ہیں.
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.