معین خان کو واپس نہ بلانے کیلئے ہر طرف سے دباوٴ ڈالا گیا،شہریارخان نے واپس بلانے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،عامر سہیل

بدھ 25 فروری 2015 11:29

معین خان کو واپس نہ بلانے کیلئے ہر طرف سے دباوٴ ڈالا گیا،شہریارخان ..

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے معین خان کے معاملے پر پی سی بی کے بعض ارکان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معین خان کو واپس نہ بلانے کیلئے ہر طرف سے دباوٴ ڈالا گیا لیکن چئیرمین پی سی بی نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ اب بہت ہوچکی،نجم سیٹھی نے کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، چکر چلا کر گورننگ بورڈ کے ممبر بنے، سب پیسے بنانے کا گیم ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان عامر سہیل نے پی سی بی کے بعض ارکان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سب پیسے بنانے کا گیم ہے، معین خان کو آسٹریلیا سے واپس نہ بلانے کیلئے ہر طرف سے دباوٴ ڈالا گیا مگر چیئرمین پی سی بی نے حتمی فیصلہ کرلیا جو خوش آئند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، چکر چلا کر وہ گورننگ بورڈ کے ممبر بنے، شاہد آفریدی سے اوپننگ کرانے کا آپشن موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :