قصور، واپڈا ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرنے پر ضلع بھر کے ملازمین کی ہڑتال ، احتجاج جاری
جمعرات 26 فروری 2015 14:03
قصور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) قصور واپڈا ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرنے پر ضلع بھر کے ملازمین نے ہڑتال کرکے ایس ای واپڈا سمیت تمام افسران کے دفاتر کو تالے لگا کر بند کر دیا اور احتجاج کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ملازمین کیخلاف گزشتہ روز فنڈز میں خرد برد،بجلی چوری کی معاونت کرنے پر پانچ ملازمین کیخلاف قصور میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس پر واپڈا ملازمین نے پانچ روز سے ایس ڈی او،ایکسین،ایس ای واپڈا کے دفاتر کو تالے لگا دیے اور انہیں اپنے دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے سے روک دیا۔
آج ضلع بھر کے واپڈا ملازمین نے دفاتروں کی تالا بندی کرکے زبردست احتجاج کیا اور دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جب تک واپڈا ملازمین کیخلاف مقدمات خارج نہیں کیے جاتے ان کا احتجاج کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گی۔(جاری ہے)
احتجاج کی وجہ سے شہریوں کو بھی روزمرہ کے حصول کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی دوران واپڈا کے ایس ای لطیف انجم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن واپڈا ملازمین کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ بڑے پیمانے پر بجلی چوری، فنڈز میں خرد برد اور ٹرانسفارمرز کی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا کے ان کرپٹ عناصر نے ضلع بھر کے تمام افسران کو یرغمال بنا رکھا ہے اور من مرضی سے کام کروائے جاتے ہیں۔واپڈا کے میٹروں کو ریورس کرواتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان سمیت تمام افسران کو ان اہلکاروں نے حبس بے جا میں رکھا ۔مجھے اور میرے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ لیسکوکے تمام افسران کی یہ بات نوٹس میں ہے اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے ۔جنہوں نے واضح ہدایت دی ہے کہ ان کرپٹ عناصر کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.